ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار: عقیدت مندوں سے بھری پک اپ وین الٹ جانے سے حادثہ، 3 ہلاک، 15 سے زائد زخمی

بہار: عقیدت مندوں سے بھری پک اپ وین الٹ جانے سے حادثہ، 3 ہلاک، 15 سے زائد زخمی

Fri, 17 Feb 2023 21:49:39    S.O. News Service

ساسارام،17/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) بہار کے روہتاس ضلع کے چناری تھانہ علاقے میں جمعہ کو گپتا دھام جانے والی ایک پک اپ وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 15 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ تمام لوگ مہاشواراتری کے موقع پر گپتا ھام پوجا کرنے جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق کاراکاٹ کے گیرا چاندی گاؤں سے پک اپ پر سوار 23 عقیدت مند چناری تھانہ علاقے میں گپتا دھام شیو راتری کے موقع پر جل چڑھانے کے لئے جا رہے تھے، اسی دوران پک اپ بے قابو ہو کر پہاڑی راستے سے کھائی میں جا گری۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں پک اپ وین میں سفر کرنے والی 2 خواتین سمیت 3 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

چناری کے اسٹیشن انچارج نریندر کمار نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے چناری کے پرائمری ہیلتھ سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ساسارام ​​کے صدر اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔


Share: